ملازمین کیلئے خوشخبری، پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی) ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے پینشن میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ پینشن میں اضافے کا اطلاق مسلح افواج کے پینشنرز پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2026 یا اس سے قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین بھی پینشن میں اضافے کے حق دار ہوں گے۔