//

بڑی خوشخبری، ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی): وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور کنوینس الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 2022 میں دیا گیا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور 2025 میں دیا گیا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین اور افسران کے کنوینس الاؤنس میں بھی 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق بھی یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close