//

مفت 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھے اور لائٹس! عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں کے مزید 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر سسٹم فراہمی کا منصوبہ جاری ہے، جس پر 18 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت آف گرڈ علاقوں کے ایک لاکھ 32 ہزار جبکہ آن گرڈ علاقوں کے ایک لاکھ 43 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔

شرجیل میمن کے مطابق مستحق خاندانوں کو 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں سستی اور قابلِ اعتماد بجلی کی سہولت مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 15 ہزار سے زائد سولر کٹس تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ جون 2027 تک تمام 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صرف بجلی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ کم آمدنی والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے اور توانائی کے مسائل کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close