مانسہرہ سے ناران جانے والی سیاحوں کی ایک کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






