آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہر میں روٹی اور نان مزید مہنگے ہو گئے ہیں، جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
نئے نرخوں کے مطابق روٹی کی قیمت میں 9 روپے جبکہ نان کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد روٹی 25 روپے اور نان 35 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث انہیں قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہونا پڑا۔ ان کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 2,400 روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے پرانے نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نئی قیمتوں کو تسلیم نہیں کرتی تو وہ تندور بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ روٹی اور نان کی قیمتیں کم ہوں اور عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






