اسلام آباد (آئی این پی): محکمہ موسمیات نے ماہِ صفر المظفر کے چاند کے حوالے سے فلکیاتی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، جس کے بعد 15 جولائی کی شام ملک کے بیشتر علاقوں، خصوصاً سندھ میں، چاند دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
محکمہ کے مطابق کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا۔
واضح رہے کہ ماہِ صفر اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے۔ تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اور سرکاری اعلان متعلقہ رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر رویت کے امکانات ظاہر کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






