گیس کی مسلسل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی مسلسل بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے گیس سلنڈر اور باہر سے خریدا گیا ناشتہ اٹھا کر سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔

گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث گھروں میں کھانا پکانا ناممکن ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے ایل پی جی کی مبینہ اوورچارجنگ کے خلاف بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایل پی جی سرکاری نرخوں پر فراہم کی جائے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر گیس کی فراہمی اور مہنگی ایل پی جی کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close