جنگلات میں لگی آگ بے قابو، شدید خطرہ

لوئر دیر: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں بھڑکنے والی آگ شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث وسیع رقبہ متاثر ہوا ہے اور قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث جنگلات کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جس سے قیمتی درختوں، نایاب جڑی بوٹیوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ کے مسلسل پھیلاؤ نے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکار، محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس اور مختلف فلاحی تنظیموں کی ٹیمیں مشترکہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں آگ بجھانے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور جنگلات کو مزید نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ قریبی آبادیوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close