وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمین کی سنیارٹی لسٹیں ویب سائٹ پر ڈالنا لازمی قرار دے دیں، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کی سنیارٹی لسٹیں ہر سال جنوری میں اپ ڈیٹ کی جائیں،پہلے آؤ، پہلے پاؤ کا من مانا عنصر پبلک ایڈمنسٹریشن کے منصفانہ نظام کے منافی ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنیارٹی لسٹوں کی معلومات تک رسائی ہر شہری اور ملازم کا آئینی و بنیادی حق ہے،وفاقی آئینی عدالت نے کہاکہ فیصلے کی کاپی چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھیجی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






