بینکوں سے بھاری رقم لیکر نکلنے والے خبردار !!! پولیس سکیورٹی کااہم اعلان

سندھ پولیس نے بینکوں سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کیلئے  پولیس سکیورٹی کا اعلان  کردیا۔

 

کراچی میں بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام  کیلئے سندھ پولیس کا یہ اقدام سامنے آیا ہے،شہریوں کو  اس سہولت سے متعلق  آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشن پولیس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کی جانب سے بینکوں کے باہر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جس میں  شہریوں کو رابطے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

تاہم  پولیس سکیورٹی فراہمی کے  اعلان کے باوجود شہری پولیس سکیورٹی نہیں لے رہےجو پولیس پر عدم اعتماد کی واضح دلیل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close