عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیلوں کے لئے عدالت کی جانب سے انتہائی سخت حکم

190 ملین پاؤنڈ کیس  میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر لازمی  دلائل دینے کا حکم دے دیا۔ اس سے پہلے گزشتہ سماعت میں عدالت نے عمران اور بشریٰ بی بی کے وکیلوں کو اپنے دلائل دینے کے لئے آج کی سماعت میں آخری موقع دیا تھا۔  

 

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ای کسو نوے ملین پاؤنڈ کیس  کے فیصلہ پر  عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستوں کی سماعت کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔

اسلام ااباد ہائی کورٹ نے اس سے پہلے گزشتہ سماعت میں بھی پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکلا کی اپنی ہی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت میں دلائل نہ دینے کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور  دونوں کے وکلا کو ہدایت کی تھی کہ آئندہ سماعت پر (آج) اپنے دلائل بہر صورت پیش کریں۔

آج بھی سماعت ہوئی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل دلائل دینے کے لئے پیش نہیں ہوئے۔ عمران خان کے وکیل  کی طرف سے بتایا گیا کہ وکیل بیمار ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں سماعت کرنے والے ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ  ایک وکیل بیمار ہیں تو دوسرا وکیل دلائل دے ورنہ  عدالت ریکارڈ دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کر دے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں آج  بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے طبی بنیادوں پر  سماعت کو ملتوی کرنے  کی درخواست دی گئی۔

سماعت کے بعد عدالت کے تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ وکیل سلمان صفدر آنکھ کے ریٹینا کے طبی عارضے میں مبتلا ہیں۔ عدالت نے دہرایا کہ گزشتہ سماعت پر اپیل کنندہ کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامہ میں قرار دیا گیا کہ  آئندہ سماعت پر بھی وکیلِ صفائی دستیاب نہ ہوں تو متبادل وکیل کو  پیش کریں۔ کسی متبادل وکیل کے بھی پیش نہ ہونے کی صورت میں اپیل کا فیصلہ دستیاب ریکارڈ  کو دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ  کر دیا جائے گا۔

عدالت نے آج کی سماعت میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے وکالت نامہپر  دستخط کروا کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

عدالت کا اسٹیٹ کونسل کو بھی وکالت نامے سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

ایک سو نوے پاؤنڈ کرپشن کیس میں احتساب عدالت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو  14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7  سال قید کی سزائین سنا چکی ہے اور وہ دونوں اڈیالہ جیل مین سزا کاٹ رہے ہیں۔ دونوں کی طرف سے ان سزاؤں کو ختم کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستین دائر کی گئیں جو طویل التوا کے بعد اب زیر سماعت آئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت  18 جون 2026  کو کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close