حیدرآباد: حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت میں ملوث عورت کو گرفتار کر لیا گیا۔ حیدرآباد پولیس ٹاسک فورس نے بدنام منشیات فروش عورت عنبرین عرف گڈی کو بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش عنبرین عرف گڈی چانڈیو علی آباد کالونی، حیدرآباد میں رہتی ہے اور تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات بیچنے کا دھندا کرتی ہے۔ اس منشیات فروش ک عورت کے قبضے سے 3 کلو 90 گرام چرس اور 24 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،عنبرین عرف گڈی چانڈیو کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات اور ایکسائز نارکوٹکس میں 6 مقدمات درج ہیں۔ حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت میں ملوث ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






