انمول پنکی کی گرفتاری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون منشیات اسمگلر کو ایک ہفتے قبل وفاقی حساس ادارے نے نواب ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ پنکی کو وفاقی حساس ادارے نے ڈیوائس لوکیٹر کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا تھا۔
گرفتاری کے وقت ملزمہ انمول پنکی کے لاہور والے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی منشیات برآمد ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی تھی، ملزمہ پنکی نے ایک گھر کرائے پر لے رکھا تھا اور اسی گھر میں خود منشیات تیار کرتی تھی۔
لاہور پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ انمول پنکی کا منشیات کی سپلائی کا پورا نیٹ ورک کراچی میں کام کرتا تھا۔ منشیات فروش گینگ میں پولیس اہلکار، خواتین اور مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






