دشمن سازشوں میں مصروف؟ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد:  مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے پاکستان کا سرفخر سے بلند ہوا، آج پاکستان عالم اسلام میں امن کا سفیرہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک آج پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے، معرکہ حق کیشہدا اورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔مشیر وزیراعظم و سینیٹر نے کہا کہ دشمن شکست کے بعد سازشوں میں مصروف ہے، دشمن ہمارے ہمسایہ ملک کو ورغلا رہا ہے، افغانستان ہمارا ہمسائیہ ملک ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، اسحاق ڈار نے سفارتی محاذ پر بہترین کام کیا، اسی اتحاد سے ملکی مسائل پر بھی قابو پائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اکانومی سے متعلق مسائل کو اتحاد کے ساتھ حل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close