ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ٹرانسپورٹ سیکٹر پر براہِ راست اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے کرایوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹر رہنما ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومتی اقدامات نے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ بعض اوقات گاڑیاں کھڑی کرنا پڑ رہی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور چالان فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی جا سکتی ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے خبردار کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کی سہولت یا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






