مریم نواز کے خصوصی احکامات، لاہور میں جشنِ فتح کیلئے زبردست انتظامات

لاہور:   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معرکہ حق کی فتح کا پہلا جشن منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ایم ڈی راجہ منصور احمد نے کہا کہ پی ایچ اے نے ریس کورس پارک کے باہر خوبصورت فلوٹس سجا دیئے ، فلوٹس کا مقصد مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری اور شجاعت کو اجاگر کرنا ہے،8 مئی کو پاک افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے، مسلح افواج نے دشمن کو کاری ضرب لگائی ۔راجہ منصور نے کہا کہ لبرٹی چوک میں عزم عالیشان کنسرٹ بھی ہوگا جس کا داخلہ فری اور اس میں نامور گلوکار پرفارم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close