بیرون ملک روزگار کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری… کینیڈا کا نیا پلان

اسلام آباد: کینیڈا نے اپنی امیگریشن پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد نظام میں شفافیت، سکیورٹی اور مؤثر نگرانی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ نئی ترامیم (بل سی-12) کے تحت امیگریشن نظام میں اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ درخواستوں کے عمل کو زیادہ شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے ایک جامع آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔

بیورو کے مطابق کینیڈین حکام نے واضح کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کا بنیادی مقصد امیگریشن نظام میں شفافیت کو فروغ دینا، سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے، تاکہ درخواستوں کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close