نوجوانوں کیلئےاچھی خبر ، ایف آئی اے میں بھرتیوں کا سنہری موقع ، کیسے اپلائی کریں؟

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نوجوانوں کو ایف آئی اے میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے،  ایف آئی اے میں ملک بھر میں 1,394 آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ 

 

نوجوانوں کے لیے ملک کی خدمت کا سنہری موقع سامنے آگیا، ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں صرف میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ کی کوشش پر فوری نااہلی کی وارننگ دی گئی ہے۔

محسن نقوی کی جانب سے محنتی اور باصلاحیت نوجوانوں کو ایف آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے ویب سائٹ  npftas.pk کا وزٹ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close