اسلام آباد: جڑواں شہروں میں نجی و سرکاری اداروں کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن حقیقت پر مبنی نہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوموار سے تاحکم ثانی نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور شہری غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے پیش نظر ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس نے اس صورتحال کے پیش نظر متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ پلان پر عمل درآمد کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






