ایل پی جی انتہائی مہنگی فروخت ہونے لگی

لاہور: شہر میں گیس کا بحران بدستور جاری ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 304 روپے مقرر ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گیس 450 سے 550 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جس کے باعث شہری مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی انتہائی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، بعض علاقوں میں روزانہ صرف 6 سے 7 گھنٹے گیس دستیاب ہوتی ہے وہ بھی انتہائی کم پریشر کے ساتھ، جس سے گھریلو امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔عوام نے مزید شکایت کی ہے کہ گیس تو مناسب مقدار میں دستیاب نہیں لیکن بل ہزاروں روپے میں آ رہے ہیں، جو ان کے لیے اضافی بوجھ بن چکے ہیں۔ شہریوں نے حکومتی سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہ کروانے اور گیس بحران پر قابو نہ پانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close