حکومت کا عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کا تیل 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جلد از جلد عام شہریوں تک منتقل کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close