کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے میٹرک و انٹر امتحانات میں نقل کے خلاف سخت کاررائی کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر جامعات اسماعیل راہو اور وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے مشترکہ بیان جاری کیا۔صوبا ئی وزرا کے مطابق بورڈ امتحانات میں نقل پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے اور نقل کرنے والے طالب علموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پالیسی کے تحت نقل کرنے والا طالب علم آئندہ کبھی بورڈ امتحان نہیں دے سکے گا اور نقل میں ملوث طلبہ کے تمام پرچے منسوخ کر دئیے جائیں گے۔ صوبائی وزرا نے کہا کہ نقل میں ملوث عملے کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا، امتحانی عمل کے دوران انویجیلیٹر، انٹرنل، ایکسٹرنل یا کوئی بھی انتظامی افسر کے ملوث ہونے کی صورت میں محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔وزرا کے مطابق موبائل یا نقل کرنے کا مواد رکھنے والے طالب علم کو فوری طور پر امتحانی عمل سے خارج کیا جائے گا، اس کے علاوہ امتحانی مراکز پر نگرانی کا نظام سخت کیا جائے گا اور کسی بھی مداخلت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






