ٹریفک چالان کے جرمانوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

لاہور: لاہورمیں ٹریفک چالان کی مختلف کیٹگریز کے جرمانوں میں 100سے 150 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کوبھجوادی گئی ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ، حکومت نے ازسر نو جرمانوں کا جائزہ لے کر دوبارہ سمری بھجوانے کا حکم دیا تھا، موٹر سائیکل اور رکشوں کی 7 کیٹگریز میں جرمانے 100 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔سمری کے مطابق موٹرسائیکل کاجرمانہ کم سیکم1000،زیادہ سے زیادہ 2000 کرنے ، موٹرکار،موٹرجیپ کے 2000 سی سی تک جرمانے 3 ہزارسے 5 ہزار تک برقرار رہیں گے،لگژری وہیکل کی 13 کیٹگریز میں جرمانے 100 فیصد سے کم کرنے کی تجویز ہے۔ لگژری وہیکلز کے 5 ہزار سے 20 ہزار تک جرمانے وصول کئیجا رہیتھے،نئی سمری کیمطابق 2ہزار سے 10 ہزار تک جرمانے وصول کئے جائیں گے۔کمرشل وہیکل کیٹگری میں 100 سے 150 فیصد جرمانوں میں کمی کی تجویزدی گئی،کم سے کم 2 ہزاراور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار وصول کئے جائیں گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close