پپٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان بائیکرز کیلئے خوشخبری

حکومت پنجاب کے بائیکرز سبسڈی پروگرام بارے اہم پیشرفت سامنے آگئی
لاہور: پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان بائیکرز کیلئے خوشخبری، اہم پیشرفت منظرعام پر آگئی۔ بائیکرز سبسڈی پروگرام کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 6 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اہل موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے پٹرول سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کا طریقہ کار مکمل کر لیا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بائیکرز سبسڈی کی سمری کی منظوری دے دی۔بائیکرز سبسڈی کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کے فنڈز کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی تھی، محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے فیز ون کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close