زیرِ آب سب میرین کیبل کی مرمت کا کام آج سے شروع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے 20 اپریل تک جاری رہےگا جس کے باعث مرمت کے دوران خصوصاً شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔
صارفین کو انٹرنیٹ کی سست روی یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مرمتی کام عالمی سطح پر پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث بین الاقوامی کنسورشیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






