جعفر ایکسپریس، جہنم واصل ہونیوالےدہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

ویب ڈیسک(پی این آئی) جعفر ایکسپریس،سیکیورٹی فورسز کا کامیاب ریسکیو آپریشن، فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنیس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے،تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔قبل ازیں جعفر ایکسپریس حملے کے کامیاب آپریشن پر بلوچ عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، جعفر ایکسپریس حملے کے کامیاب آپریشن پر ٹرین میں موجود افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیابازیاب افراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے انجن کے نیچے دہشتگردوں کی جانب سے دھماکہ کیا گیا۔

ٹرین ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں جسکے اچانک بعد بی ایل اے کے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا،پاک فوج کی بروقت کارروائی کے بعد یہ آپریشن کامیاب ہوا، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری جان بچائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close