عمر ایوب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کے حوالے سے جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں ۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے تقریباً ایک گھنٹے سوال جواب کیے ، جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی بیانیے پر سوال کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہوتاہے کون چلا رہا معلوم نہیں ،جو بیانیہ پارٹی پالیسی کے مطابق ہوتا ہے وہی شئیر کیا جاتا ہے۔ عمر ایوب نے کہا جو بھی تحقیقات کا معاملہ ہے تحریری طور پر دیا جائے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کے حوالے سے گفتگو کی گئی،اس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ میرا کام اپوزیشن کرنا ہے اختلاف نہ کروں تو کیا کروں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close