حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)ولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں، انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے۔

امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا احتجاج کرنا اپنے لیے حق سمجھتا ہوں اور دوسروں کے لیے بھی حق سمجھتا ہوں، ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے وہ بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے، کارکن مخلص ہوتا ہے وہ قیادت کے کہنے پر چلتا ہے، ہم نے عمران خان کی حکومت میں بڑا احتجاجی مارچ کیا اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا نہ کوئی گملا ٹوٹا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے،بڑے بڑے لوگوں کے پاس جو شناختی کارڈ ہے وہ کارکن کی جیب میں بھی وہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمشہ صحافت کی آزادی کی بات کی ہے، صحافیوں کو بھی چاہے وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔ امیر جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ گورنر راج حل نہیں ہے، گورنر راج کی حمایت نہیں کروں گا لیکن آئین میں اس کی گنجائش ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، دونوں صوبوں میں حالات خراب ہیں خون ریزی ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں