مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دو صوبوں میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے، حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے اور دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے ملک کو سیاسی بحران سے بچایا اور ایوان کو مضبوط بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بدامنی کی وجہ سے لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں،26 ویں آئینی ترمیم میں ہمارے ووٹ نہ ہوتے تو خطرناک ڈرافٹ پاس ہو جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری محنت سے 56 کے بجائے 22 شقیں منظور ہوئیں، 5 شقیں جمعیت علمائے اسلام کے منشور میں شامل ہیں، پی ٹی آئی ووٹنگ میں شامل نہیں ہوئی، ان کے اپنے مسائل تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو صوبوں میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے اور عوام خطرے میں ہیں، حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور دہشت گرد آزادانہ گھوم رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close