بے نامی جائیدادوں کیخلاف ایف بی آر نے بڑا ایکشن لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بے نامی جائیدادوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی کی پراپرٹی قرق کرلی گئی۔ سیکرٹری ایف 7 میں مال آف اسلام آباد نامی کمرشل پراپرٹی بے نامی ایکٹ کے تحت قرق کرلی گئی۔ مال آف اسلام آباد کے نام سے پوش سیکٹر ایف سیون میں موجود کمرشل پراپرٹی کو اٹیچ کرنے کا عبوری حکم ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو بے نامی زون ون اسلام آباد نے جاری کیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق بے نامی زون کی جانب سے مزید انکوائری اور تحقیقات جاری، اس جائیداد کی بے نامی دار کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، سی ڈی اے کو حکم نامے کے تحت جائیداد کی ٹرانسفر پر پابندی بھی لگا دی گئی۔

close