ایف بی آر افسران پر کرپشن کا الزام، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

کراچی (پی این آئی)سپریم کورٹ نے کنٹینرز ٹریکنگ کے ٹھیکوں میں کرپشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فا‏ئز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے۔ ایف بی آر تمام کرپٹ لوگوں کو پالنا چاہتی ہےسپریم کورٹ نے کنٹینرز ٹریکنگ کے ٹھیکوں میں کرپشن پر ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی ختم کرانے کیلئے داَئر اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا چیئرمین ایف بی آر کا کام صرف کرپٹ افسران کا تحفظ کرنا رہ گیا ہے؟ کیا سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟

چیف جسٹس نے ایف بی آر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایف بی آر کے وکیل ہیں جو عوام کے پیسوں پر پل رہے ہیں؟ ایف بی آر تمام کرپٹ لوگوں کو پالنا چاہتی ہے، چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرکے پوچھتے ہیں کیوں کرپٹ افسران کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں؟

close