وزیر خارجہ کے دورہ چین سے متعلق خبروں پر دفتر خارجہ کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ نہیں ہو رہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورہ چین سے متعلق رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں، ان کااس ہفتے چین کا کوئی دورہ شیڈول نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close