توشہ خانہ کیس ، نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )نیب نے عدالت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جعلی اکاونٹس کیس اور توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے نوازشریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیاہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو تحفے میں دی، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کروا دی تھی ،2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی ، نوازشریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی ، نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاونٹ سے ادا نہیں کی ، نوازشریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروایا ،خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے ۔

اسلام آباد(پی این آئی )نیب نے عدالت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جعلی اکاونٹس کیس اور توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے نوازشریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیاہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو تحفے میں دی ، نوازشریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروایا ،خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے ۔

close