ن لیگ کو زور دار جھٹکا، ایک ہی دن میں دو نشستیں کھو بیٹھی

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کو زور دار جھٹکا، ایک ہی دن میں دو نشستیں کھو بیٹھی۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ نواز ایک ہی دن قومی اسمبلی کی دو نشستیں کھو بیٹھی جبکہ تیسری نشست پر اس کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔ شاہد کریم نے این اے 81 گجرانوالہ میں عبدالقیوم ناہرہ کی کامیاب کے خلاف حکم جاری کر دیا۔ پی ٹی ائی کے امیدوار نے ناہرہ کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں کامیابی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے این اے 154 لودھراں سے عبدالرحمن کانجو کی کامیابی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

کانجو بھی دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے تھے اور ان کے خلاف پی ٹی ائی امیدوار نے درخواست دی تھی۔ایک علیحدہ فیصلے میں جسٹس شاہد کریم نے این اے 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔۔۔۔

close