گھی کی قیمت میں بڑااضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)گھی کی قیمت میں بڑااضافہ۔۔۔۔یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا،رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والا ایک کلو گھی 58 روپے مہنگا ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صافین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393روپے کلو مقررہے،گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 335روپے تھی۔ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70روپے سبسڈی ہے،نئی خریداری مہنگی قیمت پر کرنے کے باعث قیمت بڑھانا پڑی۔۔۔۔۔

close