دفتر دیر سے آنے اور جلدی گھر جانے والے سرکاری ملازمین کی شامت آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)سرکاری افسران کے بغیر وجہ دفاتر سے جلد گھر جانے اور چھٹی کرنے کی شکایات پروزارت داخلہ کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیاہے جس کے بعد اس سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ رخصت پر جانے سے قبل چھٹی کی درخواست ایڈوانس میں متعلقہ حکام کو جمع کروائی جائے، دفاتر کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، دفاتر میں تاخیر سے آنے اور جلدی جانے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، گائیڈ لائنز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا، دفتری اوقات کار کے بعد بھی افسران اپنے ذاتی موبائل نمبرز پر دستیاب رہیں، سینئرافسران کی کالز نہ اٹھانے یا واپس کال نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی ہوگی۔

close