عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر حکومتی ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت داخلہ نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کردی۔

وزارت داخلہ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے حکام نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک جعلی نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر 9 اپریل تا 12 اپریل یعنی منگل سے جمعے تک چھٹیاں ہوں گی۔اتوار کو دیے گئے ایک بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن ‘جعلی’ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان کے مطابق حکومت چھٹیوں سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی، اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

close