خیبرپختونخوا حکومت کا مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر کے پی اسمبلی کو اراکین سے حلف لینے کا حکم دیاتھا۔وزیر قانون آفتاب عالم نے کہاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،سلمان اکرم راجہ ، حامد خان اور فیصل صدیقی وکلا پینل میں شامل ہیں،رٹ پٹیشن تیار کرلی ہے، دو دن بعد دائر کی جائے گی ،وزیر قانون نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے سے پہلے مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف نہیں لیا جائے گا، سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق آج صوبائی کابینہ کی مشاورت ہو گی،ہو سکتا ہے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر بھی عدالت سے رجوع کیا جائے۔آفتاب عالم نے کہاکہ زیادہ سیٹیں جیتنے والی پارٹی کو مخصوص نشستوں میں نظرانداز کرنا زیادتی ہے،انتخابی نشان کیس کی طرح مخصوص نشستوں میں بھی زیادتی ہوئی۔

close