صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار

لاہور(پی این آئی) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو میانوالی میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کریں گے، میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

close