ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے لیے ایک اور آسانی فراہم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے 23دن سے کم کرکے صرف 15 دن کردی ہے، شہری شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ارجنٹ درخواست کسی بھی نادرا آفس میں جمع کرائیں اور صرف 15 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں۔

اس سے قبل مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا، رواں ماہ سے لاگو ان فیسوں میں نارمل شناختی کا 750 روپے میں جبکہ ارجنٹ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لئے2500 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔

close