افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

بونیر (پی این آئی) بونیر میں تیز رفتار گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بدقسمت گاڑی کو حادثہ چغرزئی پانڈیر کے قریب پیش آیا جس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ گہری کھائی می گرنے سے گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو عملے نے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونیوالا خاندان سواڑی سے شنگڑہ جا رہا تھا۔

close