پی ٹی آئی کو سینیٹ انتخابات سے پہلے ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو سینیٹ انتخابات کےلئے نااہل قرار دیدیا۔

 

 

 

سینیٹ انتخابات کےلئے پی ٹی آئی امیدوار مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے مراد سعید کی اپیل خارج کر دی۔جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا مراد سعید ابھی بھی اشتہاری ہے، وکیل مراد سعید نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس داخل ہی اسی لئے کیا کہ مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، سینیٹر بن جائے تو بچ سکتا ہے۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ جب آپ پاور میں ہوتے ہیں تو آپ کا کیا رول ہوتا ہے، آپ راہداری حفاظتی ضمانت لے سکتے، جس پر وکیل نے کہا کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ پاور میں آتے ہی سب مقدمات ختم ہو جاتے ہیں۔دوسری جانب وکیل اعتراض کنندہ کا مو¿قف تھا کہ اشتہاری کے حوالے سے مختلف عدالتوں کے فیصلے موجود ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، انھوں نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاونٹ کا ذکر بھی نہیں کیا۔

close