موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) یاماہا نے وائی بی 125زیڈ کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا۔

کمپنی کی طرف سے اپنی اس مقبول موٹرسائیکل کے نئے ماڈل میں نئے گرافکس کے علاوہ کچھ فیچرز بھی اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔یہ ایک ’او ایچ سی‘ 125سی سی انجن اور پانچ سپیڈ ٹرانسمیشن سسٹم کی حامل بائیک ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل اپنے کلاسک ڈیزائن کی وجہ سے کافی پسند کی جا رہی ہے۔نئے ماڈل میں اس کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یہ بائیک دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں آتی ہے۔ اس کے نئے ماڈل کی قیمت 4لاکھ 24ہزار روپے ہے۔

close