عمران خان اور بشریٰ بی بی، 4 اپریل کو کون سی عدالت میں پیش ہوں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان اور بشریٰ بی بی، 4 اپریل کو کون سی عدالت میں پیش ہوں گے؟اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیںپیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان وکلا کی جانب سے عدالت میں پیشی کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا کہ چار اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

گذشتہ سماعت پر عدالت نے وڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کی حاضری کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل 12 مارچ کو اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل حکام کو ویڈیو لنک سسٹم ٹھیک کروا کر حاضری لگوانے کا حکم دیا تھا۔تاہم جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی تھی۔گذشتہ سماعت پر وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔عدالت نے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں تھانہ ترنول،تھانہ رمنا،تھانہ سیکرٹریٹ،تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔۔۔۔

close