انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی نے تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرا پارٹی انتخابات،پی ٹی آئی نے تاریخ کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کی جانب سے شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے اور انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔

close