حکومت سازی کا معاملہ، پیپلزپارٹی وزیراعظم کے معاملے پر ڈٹ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ دیکھتے ہیں آگے مشاورت میں کیا ہوتا ہے، آگے کا لائحہ عمل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں طے ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری ملاقات ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے شہباز شریف کی قیادت میں بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔ پی پی قیادت نے لیگی قائدین کو بتایاکہ مسلم لیگ ن کی تجاویز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔

close