اگرنوازشریف پیپلزپارٹی کے بغیر وزیراعظم بنےتو۔۔؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف پیپلزپارٹی کے بغیر وزیراعظم بنے 6 ماہ میں پٹاخہ بج جائے گا،آزاد امیدواروں کی بولیاں لگ رہی ہیں، وزیراعظم کے چانسز شہباز شریف کے ہیں،پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنے گی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہت ساری باتیں درست ہوگئی ہیں۔میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنے گی ، پیپلزپارٹی سب کچھ دبوچ نوچ لے گی، کیونکہ وہ بڑی ون ون پوزیشن پر کھڑے ہوئے ہیں۔ لیکن اگرنوازشریف وزیراعظم بنتے ہیں اور پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنتی تو پھر 6 ماہ میں ہی حکومت کا پٹاخہ بج جائے گا۔وزیراعظم کیلئے حالات وواقعات کے لحاظ سے شہبازشریف ہیں، اگر والد وزیراعظم ہوں گے تو بیٹی وزیراعلیٰ نہیں ہوں گی، لیکن چانسز شہبازشریف کے ہیں، ورنہ وزیراعظم کوئی ڈارک ہارس بھی ہوسکتا ہے۔

آزاد امیدواروں کی بولیاں لگ رہی ہیں۔ دوسری جانب اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین سمیت پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔

close