پی پی، ن لیگ کے بجائےکس سیاسی جما عت سے اتحاد کریگی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی پی قیادت کو ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف سے اتحاد کی تجویز، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی اجلاس کے دوران ندیم افضل چن سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں کی جانب سے ن لیگ سے اتحاد کرنے کی مخالفت۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی ارکان نے تجاویز دی ہیں کہ کمزور اتحادی حکومت کا وزیراعظم بننے سے بہتربلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر بنیں، ن لیگ کو سپورٹ کریں لیکن حکومت کا حصہ نہ بنیں، ن لیگ کے ساتھ اتحاد سے ہمیں سیاسی نقصان ہوگا، لیگ پر زور ڈالیں کہ وہ ہمارے منشور کو آگے لے کر چلیں۔اسی طرح اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین سمیت پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے آغاز میں شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

close