شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

کراچی(پی این آئی)شالیمار ایکسپریس کو حادثہ ، تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔۔۔کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کو بن قاسم کے قریب معمولی حادثہ پیش آیا۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کو حادثہ بن قاسم کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاہم حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہےکہ شالیمار ایکسپریس کو گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سندھ میں یہ دوسرا حادثہ ہے، گزشتہ منگل کو بھی سندھ میں پڈ عیدن کے قریب اسی چلتی ٹرین کی ٹرالی ٹریک پر گرگئی تھی۔

close