ایم کیو ایم نے شہباز شریف کو بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیلئے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے آر او آفس پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این اے 242 منی پاکستان ہے، اس حلقے میں تمام کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے حلقہ 242 پر نہیں بلکہ وسیع تر بات ہوئی ہے، مسلم لیگ ن کے دوستوں کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم نے ایک دوسرے پر زور زبردستی نہیں کی. ان کا کہنا تھاکہ ان تین سال میں این اے 242 پر بڑا کام کیا، اگر مسلم لیگ ن ہم سے اس سیٹ پر مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، ہم این اے 242 سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

close